Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

ایف آئی اے اور پاسپورٹ حکام نے شعیب شاہین کا پاسپورٹ بلاک کئے جانے کو ٹیکنیکل خرابی قرار دے دیا

شعیب شاہین کا پاسپورٹ بحال بیرون ملک سے جانے متعلق رکاوٹ ختم
شائع 01 جنوری 2025 12:27pm

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور پاسپورٹ حکام نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا پاسپورٹ بلاک کئے جانے کو ٹیکنیکل خرابی قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شعیب شاہین کا پاسپورٹ ایکٹیو ہونے کے بعد بیرون ملک سے جانے متعلق رکاوٹ ختم کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کا مؤقف درست نہیں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی حکمت عملی باجوہ کی تھی، عمران خان

جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کے مطابق ٹیکنکل خرابی کی وجہ سے پاسپورٹ غیرفعال ہوا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ غیر فعال کرنے سے ہمارے کوئی تعلق نہیں۔

عادل بازئی کی رکنیت بحال، (ن) لیگ کے بجائے آزاد امیدوار تصور کیا جائے، الیکشن کمیشن

حکمنامے میں کہا گیا کہ رپورٹ کے مطابق شعیب شاہین کا پاسپورٹ ایکٹیو ہو چکا ہے، شعیب شاہین کے بیرون ملک سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں، معاملہ حل ہوچکا ہے، درخوست گزار کی استدعا پر کیس 13 جنوری تک زیر التوا رکھا گیا ہے

Shoaib Shaheen

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Passport Block