جب بھاگیہ شری کو لگا کہ سلمان خان اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں
بھاگیہ شری اور سلمان خان کی پہلی فلم ”میں نے پیارکیا“ نے بالی ووڈ باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا تھا ۔ لیکن کیاآپ جانتے ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایسا کچھ ہوا جس نے فلم کی ہیروئن بھاگیہ شری کو پریشان کر دیا تھا۔
سورج برجاتیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”میں نے پیارکیا“ نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔ 1989 میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری نےڈیبیو کیا تھا۔ فلم کے دوران بھاگیہ شری ہمالیہ داسانی کے ساتھ رشتے میں تھی اور یہ پہلا موقع تھا جب انہیں اپنے خاندان سے دور رہنا پڑا تھا۔
بھارتی اداکارہ کا سلمان خان سے محبت کا اعتراف
بھاگیہ شری خود کو بہت تنہا محسوس کررہی تھی۔ اس دوران اداکارہ کو ایسا لگا کہ سلمان خان ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں بھاگیہ شری نے ایک واقعہ سنایا کہ سلمان خان ان کے بہترین دوست کیسے بن گئے۔
مجھ پر بولڈ لباس پہننے پر پابندی تھی، سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ نے کئی راز کھول ڈالے
بھاگیہ شری نے بتایا کہ یہ میرا پہلا آوٹ ڈور شوٹ تھا اور ساتھ ہی یہ پہلا موقع تھا جب سلمان خان کو میرے رشتے کے بارے میں معلوم ہوا۔ میں پہلی بار اپنے گھر والوں سے اتنی دوررہی تھی ۔ تقریبا ایک مہینہ ہوچکا تھا اور ہم اوٹی میں شوٹنگ کر رہے تھے۔ ان دنوں ہمارے پاس سیل فون بھی نہیں ہوتے تھے اس لیے میں کسی سے بات بھی نہیں کرسکتی تھی۔ میرا یہ وقت بہت تنہائی میں گذر رہا تھا۔
یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک انٹرویو میں، بھاگیہ شری نے یاد کیا کہ ہمیں اچانک دل دیوانہ کی شوٹنگ کرنی پڑی۔ ایک دن سلمان خان میرے پاس آئے اور میرے قریب بیٹھ کر میرے کان میں دل دیوانہ گانا شروع کردیا۔
انہوں نے پہلے سوچا کہ سلمان شاید ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں لیکن بعد میں محسوس ہوا کہ وہ انہیں اس وقت کے بوائے فرینڈ ہمالیہ کے بارے میں تنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بھاگیہ شری اور ہمالیہ نے اس کے فوراً بعد شادی کر لی۔
وہ ہمیشہ سے ہی شریف آدمی تھے اور میرے ساتھ ان کا برتاو بہت اچھا تھا۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ ایسا کیوں کر رہا ہے ہیں؟ میں جہاں بھی جاتی وہ میرا پیچھا کرتے ہوئے گانا گا رہے تھے۔ بھاگیہ شری نے کہا۔
آخر کار وہ میرے پاس آئے اور مجھ سےکہا کہ میں جانتا ہوں کہ تم کس سے پیار کرتی ہو۔ میں کہا کہ واقعی تم کیا جانتے ہو؟ تو سلمان خان نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ تمہارا کس کے ساتھ رشتہ ہے۔ پھرانہوں نے کہا، میں ہمالیہ کو جانتا ہوں۔ تم اسے یہاں کیوں نہیں بلالیتی؟
بھاگیہ شری نے کہا کہ اس لمحے کے بعد میرے اور سلمان خان کے درمیان ایک حیرت انگیز بندھن بندھ گیا۔ وہ میرا ایک ایسا دوست بن گیا جو سب کچھ جانتا تھا اور میں اس کے ساتھ ہر راز شیئر کر سکتی تھی یہاں تک کہ جب میرے گھر والوں نے میری شادی میں شرکت سے انکار کردیا تو یہ سلمان اور ہدایت کار سورج برجاتیا ہی تھے جو میرے ساتھ کھڑے تھے کیونکہ میں نے محبت کی شادی کی تھی۔