Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

فیض حمید کا ٹرائل کب مکمل ہوگا، کیا عمران کیخلاف سلطانی گواہ بننے جا رہے ہیں؟

فیض حمید کے وکیل کے اہم انکشافات
شائع 01 جنوری 2025 10:17am

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کہتے ہیں کہ فیض حمید کا ملٹری ٹرائل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔

مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر میاں علی اشفاق نے بتایا کہ کہ وہ اس کیس میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ جنرل فیض کی وکالت کر رہے ہیں۔

بیرسٹر علی اشفاق نے جنرل فیض کے خلاف ملٹری ٹرائل کے آغاز پر کہا کہ ’میں نے مختلف میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹرائل شروع ہوگیا ہے، میں ایسی خبروں کی تردید کی پوزیشن میں نہیں۔‘

خیبرپختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری واپس لینے کی قرارداد منظور

انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اس کیس میں جنرل فیض کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنرل فیض کے عمران خان کے خلاف سلطانی گواہ بننے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ایسی کسی بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کیونکہ مقدمے کی کارروائی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے دائرے میں آتی ہے۔

imran khan

Faiz Hameed

Military Trial