Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ارشد زبیری کی رسم قل کا اہتمام

متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت
شائع 01 جنوری 2025 10:09am
Political and business leaders participate in Arshad Zuberi ritual - Aaj News

اتوار کو خالق حقیقی کے حضور پیش ہونے والے بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ارشد زبیری کی رسم قل کا اہتمام منگل کو ان کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جس میں متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

معرف صحافی اور اکنامک جنرلزم کے پائینیر، بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ارشد زبیری طویل علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں اتوار کو انتقال کرگئے تھے۔

ارشد زبیری کی نماز جنازہ پیر کو مسجد نورالسلام زمزمہ پارک ڈیفنس میں ادا کی گئی اور انہیں ڈیفینس کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مرحوم ارشد زبیری کاروباری دنیا کی جانی مانی شخصیت تھے معاشی اتار چڑھاؤ اور اقتصادی پالیسیوں پر آپ کے غیرجانبدار تبصرے اور تجزیے معیشت کی سمت کے تعین میں معاون ثابت ہوئے۔

بعدازاں، منگل کو ان کی رہائش گاہ پر ان کی رسم قل کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، ممبر سندھ اسمبلی امتیاز شیخ کے علاوہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک سلیم رضا، ڈاکٹر عشرت حسین، سیکریٹری ایکسچینج کمپنی باڈی ظفر پراچہ، مرحوم کے دوست احباب اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ارشد زبیری بزنس ریکارڈر کی پہچان تھے۔

ارشد زبیری کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور 3 بچے ہیں۔

business recorder

arshad zuberi