سجاد علی کی بچپن کی کلاسک گلوکاری نے مداحوں کو حیران کردیا
سجاد علی نے اپنے بچپن کا ایک خوبصورت آڈیو کلپ شیئر کیا ہے جب وہ بہت مشکل گانا“یاد پیا کی آئے“ بڑی مہارت سے گا رہے ہیں۔
سجاد علی ایک ایسے پاکستانی سنگرہیں جنہیں ہر کوئی پسند کرتا ہے ۔ ان کا تعلق ایک میوزیکل فیملی سے ہے اور گلوکار کے ٹریک 90 کی دہائی کے اوائل سے ہی لوگوں کےدل جیت رہے ہیں۔
معروف اداکارہ کا بہو پر سونا اور پیسے چرانے کا الزام
ان کے نام پر کچھ بہترین کلاسک سونگز ہیں جیسے بےبیا، لاری اڈا، راوی اور چل رہن دے۔ وہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کا قابل فخرستارہ ہے جس نے ہمیشہ محنت اور لگن پر زور دیا ہے۔
سجاد علی حادثاتی گلوکار نہیں ہیں۔ جو اتفاقیہ طور پر اس فیلڈ میں آگئے ہوں بلکہ انہیں بچپن سے ہی انتہائی کم سنی میں موسیقی کی باقاعدہ تعلیم دی گئی تھی۔ وہ کلاسیکل گانے گانے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔
ابرار الحق نے نوجوان گلوکاروں کے نخروں اور اسٹارڈم کے بارے میں کھل کر کہہ ڈالا
انہوں نے اپنے بچپن کا ایک خوبصورت آڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ ایک بہت مشکل پاکستانی گانا“یاد پیا کی آئے“ گا رہے ہیں ۔ کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بہت چھوٹے ہیں لیکن جس مہارت اور عمدگی سے گارہے ہیں وہ یقینا داد کے مستحق ہیں۔
سوشل میڈیا صارفیں انکی انتہائی کم عمری میں تال اور سر کی سوجھ بوجھ کو سراہ رہے ہیں۔