کراچی میں دھرنے: گرین لائن سروس بحال، آج کونسی سڑکیں بند اور کونسی کھلی ہیں؟
مذہبی جماعت کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں، جس کے باعث متعدد سڑکیں بند آج (بدھ کو) بھی بند ہیں۔ جبکہ گرین لائن بس سروس بھی گزشتہ رات 9 بجے سے معطل ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث مختلف مقامات پر ایک سڑک بند اور ایک پر ٹریفک چل رہی ہے۔
ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن پیراڈائس بیكری سے سپر ہائی وے جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے، ایک روڈ پر دھرنے کے شرکاء بیٹھے ہیں دوسرے روڈ پر ٹریفک کو ڈبل چلایا جا رہا ہے۔
ملیر میں دھرنے کے مظاہرین اور پولیس میں تصادم کا مقدمہ سنگین دفعات کے تحت درج
کامران چورنگی سے موسمیات آنے جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بند ہے۔
نمائش چورنگی سے گرومندر آنے والی سڑک بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ یہاں بھی ایک روڈ پر دھرنے کے شرکاء بیٹھے ہوئے ہیں دوسرے روڈ پر ٹریفک کو ڈبل چلایا جا رہا ہے۔
واٹر پمپ سے انچولی جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے ایک طرف سے بند ہے، متبادل راستے پر دھرنے کے شرکاء بیٹھے ہیں دوسرے روڈ پر ٹریفک ڈبل چلا رہے ہیں۔
یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ سے نیپا ایک سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے، چھوٹی گاڑیوں کو سروس روڈ اور ہیوی ٹریفک کو اندرون گلیوں سے موڑا جارہا ہے۔
مذہبی جماعت اہل سنت کے مختلف مقامات پر دھرنوں سے ایک سڑک بند دوسری پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
گلبائی کی جانب پراچا چوک کے مقام پر ایک سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے، ایک سڑک پر دھرنے کے شرکاء بیٹھے ہیں تو دوسرے روڈ پرٹریفک ڈبل چل رہا ہے۔
شاہراہ اورنگی پونے پانچ سے بنارس آنے والی ایک سڑک بند ہے اور دوسرے روڈ پر ٹریفک کو ڈبل چلایا جارہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پراچا چوک سے گلبائی جانے والا روڈ، سہراب گوٹھ سے واٹر پمپ اور بنارس سے اورنگی ٹاؤن جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔
جناح برج بجانب کیماڑی ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔