Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

اپنی عمر سے متعلق بیان پر ٹرولنگ کرنے والوں کو نادیہ خان کا منہ توڑ جواب

وہ "جو بچائے ہیں سنگ سمیٹ لو" کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں
شائع 01 جنوری 2025 08:44am

نادیہ خان نے اپنی عمرکے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

نادیہ خان پاکستان شوبز کی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ہیں۔ انہیں ایسی ہے تنہائی، کم ظرف، بندھن، کیسی عورت ہوں میں، دیس پردیس، ڈولی ڈارلنگ، اور دیگر جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے لیے بےحد پذیرائی ملی ہے۔

نیلم منیرنےکاسمیٹک سرجری کرنے والی اداکاراوں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

وہ اس وقت متنازعہ ڈرامہ ریویو شو ”کیا ڈرامہ ہے“ کی شریک میزبانی کر رہی ہیں، جہاں پینلسٹ اکثر آرٹسٹوں کے بارے میں سخت تبصرے کرتے ہیں۔ نادیہ خان اپنی آنے والی نیٹ فلکس سیریز ”جو بچائے ہیں سنگ سمیٹ لو“ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

حال ہی میں نادیہ خان نے ایک طویل وقفے کے بعد اپنے آفیشل یوٹیوب چینل Outstyle with Nadia پر ایک بیوٹی بلاگ اپ لوڈ کیا ہے۔ اپنا میک اپ ٹیوٹوریل کرتے ہوئے، انہوں نے نے اپنی عمر کے حوالے سے اپنے بیان کے بارے میں بات کی۔

ابرار الحق نے نوجوان گلوکاروں کے نخروں اور اسٹارڈم کے بارے میں کھل کر کہہ ڈالا

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ایک بار میں نے شو میں کہا تھا کہ چالیس کی دہائی میں جلد کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے، لیکن کچھ لوگوں نے میرے اس بیان کا مذاق اڑایا اور یہ سمجھا کہ میں نے کہا کہ میں 40 سال کی ہوں، انہوں نے ایک ویڈیو اس طرح کی بنائی جس میں میرے بیان کو لے کرمیری عمر کو نشانہ بنایا۔

نادیہ نے مزید کہا کہ ایسے جاہل لوگوں کو یہ ہی نہیں معلوم کہ چالیس کی دہائی 40 سے 49 تک پوری دہائی کی نمائندگی کرتی ہے۔ لیکن ہم اس طرح کے سوشل میڈیا ٹرول کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ وہ ہمیشہ دوسروں کے بارے میں برا بھلا کہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کاش ایسے لوگ غائب ہو جائیں۔ کیونکہ ایسے لوگ جہاں ہوں گے گند پھیلائیں گے، فتنہ کریں گے، کیچر اچھالیں گے اس لیے انہیں نظر انداز کرنا چاہیے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات