Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

نئے سال پر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 31 دسمبر 2024 11:36pm

نئے سال پر حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے دیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سال نو پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ کیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نئے سال کی شروعات سے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ 15 دسمبر کوحکومت کی جانب سے پیٹرول قیمت برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کی گئی تھی۔

petrol price

اسلام آباد

Petrol

petroleum prices

PETROLEUM RATES