2024: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 122 صحافی جان سے گئے ، عالمی صحافتی تنظم
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (IFJ) کے مطابق، 2024 میں عالمی سطح پر کل 122 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو قتل کیا گیا، جن میں 14 خواتین بھی شامل تھیں۔
31 دسمبر کو جاری ہونے والی سالانہ ”کلڈ لسٹ“ کے مطابق 2024 کو صحافیوں کے لیے ایک مہلک سال قرار دیا گیا ہے،آئی ایف جے نے اس سال کو صحافیوں کے لیے ایک انتہائی خطرناک سال قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے ایک عالمی معاہدے کے فوری طور پر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آئی ایف جے نے 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر 2024 میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی ابتدائی فہرست شائع کی تھی جس میں 104 ہلاکتیں شامل تھیں۔
افغان سرزمین پر صحافت ایک مذاق بن کر رہ گئی
رپورٹ کے مطابق اس تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ مشرق وسطیٰ اور عرب دنیا میں ہونے والی مزید ہلاکتیں ہیں، فلسطین میں9مزید صحافیوں کی ہلاکت اور شام میں 2صحافیوں کی ہلاکت نے اس فہرست میں اضافہ کیا۔
غزہ اور لبنان میں جنگ نے فلسطینی 64، لبنانی 6 اور شامی 1 ، میڈیا کارکنوں کی ہلاکتوں کو دوبارہ اجاگر کیا ہے جو 2024 میں ہلاک ہونے والے تمام صحافیوں کا 58% بنتی ہیں،7 اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطین میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد کم از کم 147 تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے یہ ملک جدید صحافت کی تاریخ میں سب سے زیادہ خطرناک بن چکا ہے۔
صحافیوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ، اداروں کی تحقیقات میں غیر سنجیدگی
اس کے علاوہ عراق میں 3 میڈیا ورکرز کی ہلاکت جن میں 23 اگست کو2 خواتین شامل تھیں، شام میں 4 دسمبر کو ایک فوٹوگرافر کی ہلاکت اور 19 دسمبر کو شمالی شام میں 2 کرد صحافیوں کی ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے۔
ایشیا پیسیفک میں 2024 میں 7 صحافی پاکستان، 5بنگلہ دیش، 3 بھارت، ایک کمبوڈیا اور ایک فلپائن میں کی جانیں گئیں ، میانمار میں فوجی حکومت صحافیوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے جہاں3 صحافیوں کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ انڈونیشیا اور قازقستان میں بھی ایک ایک صحافی کی ہلاکت ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افریقہ میں 2024 میں 10 صحافیوں کی ہلاکت ہوئی، ان میں سے 6 ہلاکتیں سوڈان میں ہوئی ہیں اس کے علاوہ، صومالیہ، چاڈ اور کانگو کے صحافی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اسرائیلی فوج نے 5 فلسطینی صحافی شہید کردئے، خاتون صحافی کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش
امریکہ میں 2024 میں 9 صحافی ہلاک ہوئے، جن میں 5 میکسیکن، 5 کولمبیا کے اور2 ہیٹی کے صحافی شامل ہیں، اس خطے میں صحافیوں کو خاص طور پر منشیات کی اسمگلنگ پر رپورٹنگ کرنے کی وجہ سے دھمکیاں، اغوا اور قتل کا سامنا ہے۔
یوکرائن کی جنگ نے 2024 میں بھی صحافیوں کی ہلاکتوں کا سبب بنی، جہاں4 صحافی ہلاک ہوئے، 2022 میں یہ تعداد 13 تھی اور 2023 میں 4، اس کے باوجود یورپ صحافیوں کے لیے دنیا کا سب سے محفوظ براعظم ہے۔
گھوٹکی میں سندھی نیوز چینل کا صحافی قتل
آئی ایف جے نے 516 31 دسمبر 2024 تک آئی ایف جے نے 516 صحافیوں کی قید کی تصدیق کی ہے، جو 2023 (427) اور 2022 (375) کے مقابلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے، چین (135 صحافیوں) دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ بن چکا ہے جس کے بعد اسرائیل (59 فلسطینی صحافی) اور میانمار (44 صحافی) کا نمبر ہے۔
آئی ایف جے کے جنرل سیکریٹری انتھونی بیلانگر نے کہا ہے ہم 122 میڈیا پیشہ ور افراد کے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں جو اس سال ہلاک ہوئے، ان ہلاکتوں کے پیچھے 122 کٹے ہوئے قصے ہیں، صحافیوں کی ہلاکتوں کا حساب نہ چکایا جائے اور اس عذاب کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے ہم اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کی حفاظت کے لیے ایک معاہدہ اپنایا جائے تاکہ ہر سال ہونے والی صحافیوں کی ہلاکتوں اور چوٹوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔