برطانیہ کی پیٹو خاتون نے کاٹن کینڈی کھانے کا ریکارڈ بنا دیا
کھانے پینے کے شوقین صرف پاکستان میں ہی نہیں، پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں، برطانیہ کی پیٹو خاتون نے ایک منٹ میں کاٹن کینڈی کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان خاتون نے 60 سیکنڈ میں 49 گرام سبز کاٹن کینڈی کھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
شہری نے گھر کو کاروں اور موٹرسائیکل کے اسپیئر پارٹس سے سجالیا
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق خاتون کو ریکارڈ بنانے کے لیے کم از کم 45 گرام سبز کاٹن کینڈی کھانا تھی۔ تاہم اس نے 49 گرام سبز کاٹن کینڈی کھانے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
ریکارڈ بنانے والی لیھ شُٹویکر کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے انتہائی مزیدار اور منفرد تجربہ تھا، کاٹن کینڈی کھانے کے دوران میری انگلیاں اور چہرہ عجیب سا ہو گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ برطانوی خاتون غیر معمولی کھانے کھانے اور عالمی ریکارڈ بنانے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔
جوڑے کو برف باری میں منگنی کا فوٹو شوٹ کرانا مہنگا پڑگیا
واضح رہے کہ برطانیہ کی پیٹو خاتون ماضی میں ایک منٹ کے اندر 19 چکن نگٹس اور 10 جیلی ڈونٹ کھانے کے ریکارڈز بھی بنا چکی ہیں۔