Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ہائی وے پر اچانک درجنوں گاڑیاں پنکچر ہونے سے خوف و ہراس پھیل گیا

سیکڑوں مسافر اہل خانہ کے ہمراہ سردی میں رات بھر ہائی وے پر پھنسے رہے
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2024 07:47pm

بھارت میں ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں اچانک ایک ہی وقت میں پنکچر ہو گئیں، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ ہائی وے پر پیش آیا، ممبئی ناگ پور سمردھی ہائی وے پر 50 سے زائد گاڑیاں لوہے کے بورڈ کے اوپر سے گزرنے کی وجہ سے پنکچر ہوگئیں۔

شہری نے گھر کو کاروں اور موٹرسائیکل کے اسپیئر پارٹس سے سجالیا

رات کے وقت اچانک پیش آنے والے واقعہ کی وجہ سے ہائی وے پر متاثرہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 29 دسمبر کی رات 10 بجے کے قریب پیش آیا تھا جس سے کئی چھوٹی گاڑیاں اور بڑے ٹرک بھی متاثر ہوئے، ہائی وے پر طویل فاصلے تک بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔

جوڑے کو برف باری میں منگنی کا فوٹو شوٹ کرانا مہنگا پڑگیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکڑوں مسافر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سردی میں رات بھر ہائی وے پر پھنسے رہے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہائی وے حکام کی جانب سے سڑک پر بورڈ گرنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

world

mumbai

ٰIndia

Traffic Jam

Mumbai boats