بابا وانگا کی وہ پیش گوئیاں جو غلط ثابت ہوئیں
نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہر انسان یہ جاننے کے لیے بےتاب رہتا ہے کہ مستقبل میں اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے اور نیا سال اس کیلئے کونسی خوشیاں اور غم ساتھ لا رہا ہے۔
اس حوالے سے بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا کی پیش گوئیاں بہت مشہور ہیں۔
ایسا ہی ایک اور نام فرانسیسی ماہرِ نجوم مچل ڈی نوسٹراڈیم کا ہے جنہیں دنیا نوسٹراڈیمس کے نام سے جانتی ہے، انہوں نے صدیوں قبل بہت سے ایسے واقعات کی پیش گوئی کی تھی جو اُن کے الفاظ کے عین مطابق رونما ہوئے۔
بابا وانگا کے اے آئی ورژن کی 2025 کیلئے بالکل ہی الگ پیشگوئیاں
نوسٹراڈیمس اور بابا وانگا کی پیش گوئیوں میں یورپ میں بہت بڑی اور انتہائی ہلاکت خیز جنگ، دنیا بھر میں بہت بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی راہ ہموار کرنے والے واقعات اور زمانہِ قدیم کے مہلک ترین مرض طاعون سمیت دیگر بیماریوں کے دوبارہ نمودار ہونے کا خاص طور پر ذکر ہے۔
تاہم یہ پیش گوئیاں پڑھ کر آپ کو گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ بابا وانگا کی پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوچکی ہیں۔
مثلاً بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کی ایک سیاہ فام امریکی صدر، امریکہ کا 44 واں اور آخری صدر ہوگا، اشارہ بظاہر بارک اوباما کیجانب تھا تاہم یہ پیشین گوئی آدھی غلط ثابت ہوئی کیونکہ اوباما کے بعد ٹرمپ اور بائیڈن بھی امریکا کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔
مشرق کے ہاتھوں مغرب تباہ ہوگا، بابا وانگا کی پیش گوئی
بابا وانگا نے ایک اور پیش گوئی کی تھی کہ سال 2023 میں خلائی مخلوق زمین پر اترے گی اور اعلان جنگ کرے گی تاہم سال 2023 میں ایسا کچھ بھی نہ ہوا۔
بابا وانگا کی پیشگوئی تھی کے سال 2010 سے 2014 کے دوران تیسری جنگِ عظیم کا آغاز ہوجائے گا لیکن یہ پیشگوئی بھی غلط ثابت ہوئی اور یہ سال بخیروعافیت گزر گئے۔
بابا وانگا نے ایک اور پیشگوئی کی تھی کہ سال 2025ء سے قبل انسان اپنی مرضی کے مطابق بچے تخلیق کرنے کے قابل ہوجائے گا اور ان بچوں کے والدین اپنی پسند کے مطابق ان بچوں کی خصوصیات طے کرسکیں گے، تاہم دنیا میں کہیں بھی ایسی ٹیکنالوجی تاحال ایجاد نہ ہوسکی۔
بابا وانگا کی 2024 کے حوالے سے دو اہم پیشگوئیاں سچ ثابت ہوگئیں
اسی طرح بابا وانگا نے ایک اور پیشگوئی کی تھی کہ سال 2025ء سے قبل ایک نیوکلیئر پلانٹ میں دھماکہ ہوگا جس سے پورا براعظم ایشیاء زہریلی گیسوں سے بھر جائے گا، خوش قسمتی یہ پیشگوئی بھی غلط ثابت ہوئی۔
آنے والی دہائیوں کے لیے بابا وانگا کی اہم پیش گوئیاں یہ ہیں:
2028: انسان توانائی کے نئے ذرائع تلاش کرنے کی کوشش میں سیارہ زہرہ تک پہنچے گا۔
2033: قطبی برف کی بالائی سطح پگھلنے سے سمندر کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
2043: یورپ میں تیزی سے معاشی ترقی آئے گی اور اسلامی کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی۔
بابا وانگا کے اے آئی ورژن کی 2025 کیلئے بالکل ہی الگ پیشگوئیاں
2076: عالمی سطح پر کمیونزم واپس آئے گا۔
2130: ماورائے ارضی تہذیبوں سے رابطہ ہوگا۔
2167: ایک نیا مذہب مقبولیت حاصل کرلے گا
2170: عالمی خشک سالی ہوگی۔
3005: مریخ پر جنگ چھڑ جائے گی۔
3797: سیارہ زمین کی تباہی، انسان نظامِِ شمسی کے کسی اور سیارے پر جانے کے قابل ہوجائیں گے۔
5079: دنیا کا خاتمہ ہوجائے گا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے وقت میں بابا وانگا کی پیش گوئیاں کہاں تک درست ثابت ہوتی ہیں۔