Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

جوڑے کو برف باری میں منگنی کا فوٹو شوٹ کرانا مہنگا پڑگیا

پارک سٹی کا عملہ مدد کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر بھی لے کر آیا
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2024 07:52pm

امریکی جوڑے کو برفباری میں اپنی منگنی کا یادگار فوٹو شوٹ کرانا مہنگا پڑگیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ کِم زو اور فِل موئی یوٹاہ کے پارک سٹی میں اپنی منگنی کو یاد گار بنانے کے لئے فوٹو شوٹ میں مصروف تھے، اس دوران فوٹو گرافر سبرینا بو ہلکے کو زو کی انگلی میں انگوٹھی نظر نہ آئی تو اس نے جوڑے کو آگاہ کیا۔

گوری خاتون چاول کا تھیلا بطور ہینڈ بیگ استعمال کرنے لگی

فِل موئی کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارے فوٹو شوٹ کو ابھی 10 منٹ ہی گزرے ہونگے کہ کِم زو کی انگلی سے انگوٹھی اچانک غائب ہوگئی۔ صورت حال پر جوڑے کو کافی مایوسی ہو رہی تھی۔

امریکی جوڑا، فوٹوگرافر اور پارک سٹی میں موجود لوگوں نے منگنی کی انگوٹھی کی تلاش شروع کردی، سب لوگ 2 گھنٹے تک برف میں انگوٹھی ڈھونڈتے رہے۔ پارک سٹی کا عملہ بھی ان کی مدد کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر لے کر آیا ، بالآخر فِل موئی کو اچانک برف میں چمکتی دمکتی ہوئی انگوٹھی مل گئی۔

بابا وانگا کی وہ پیش گوئیاں جو غلط ثابت ہوئیں

کِم زو نے بتایا کہ جیسے ہی فل موئی کو ’انگوٹھی‘ ملی تو وہ چیخنے لگی اور اس نے بے اختیار کہا کہ مجھے انگوٹھی مل گئی ہے اور خوشی کے مارے اس کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔

world

snow fall

wedding couple

Amrica

Engagement Ring Miss