Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

نئے سال پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 31 دسمبر 2024 06:30pm

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جنوری 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔

نئے سال پر لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی جبکہ اوگر نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فی کلو ایل پی جی 4 روپے 2 پیسے سستی کر دی گئی ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھر یلو سلنڈر روپے47 روپے 43 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2025 کے لیے ہوگا، ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 250 روپے 28 پیسے مقرر ہو گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 953 روپے 36 پیسے ہوگی۔

OGRA

اسلام آباد

LPG Prices