نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال 2025 کا آغاز ہوگیا، جس کا استقبال رنگارنگ انداز میں کیا گیا جبکہ نئے سال کی آمد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سال 2025 کا آغاز سب سے پہلے بحر الکاہل کے نیم آباد علاقوں سے ہوا جس کے بعد نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا میں نئے سال نے قدم رکھا۔
سال نو کے پہلے بھرپور جشن کا اہتمام نیوزی لینڈ کا سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کیا گیا تھا جہاں 12 بجتے ہی آسمان پر برق و نور کے نظارے پھوٹ پڑے۔
نیوزی لینڈ میں شاندار آتش بازی سے شہریوں نے نئے سال کا استقبال کیا، شہری بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور ہم آواز ہوکر کاؤنٹ ڈاؤن میں حصہ لیا۔
نئے سال پر دبئی میں سونے کی برسات کا اعلان، غریبوں کے وارے نیارے ہوگئے
جیسے ہی گھڑیال نے 12 بجے کا ڈنکا بجایا۔ ہر طرف سے رنگا رنگ آتش بازی شروع ہوگئی۔ آسمان پر حسین اور دلکش مناظر دیکھنے کو ملے۔
نیوزی لینڈ کے بعد نئے کو خوش آمدید کہنے والی دوسری قوم آسٹریلوی ہیں جہاں تقریباً ہر بڑے شہر میں جشن سال نو کی تقاریب کا انتظام کیا گیا۔
جزائر غرب الہند میں جزیرہ کیرٹیمیسی نئے سال کا استقبال کرنے والا پہلا آباد جزیرہ ہو گا۔ یہاں کی آبادی تقریبا پانچ ہزار نفوس پر مشتمل ہے، دنیا میں سال نو منانے والا سب سے آخری علاقہ امریکا کا ساموا ہوگا۔
آسٹریلیا میں بھی سال نو کا آغاز
آسٹریلیا میں بھی نئے سال کے آغاز نے افق پر رنگ بکھیر دیئے جہاں سڈنی شہر میں ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا۔
نیو ائیر نائٹ پر کراچی کی کونسے راستے بند رہیں گے؟ ٹریفک پلان جاری
سال نو پرغل غپاڑہ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے دفعہ 144
پاکستان کے مختلف شہروں میں غروب آفتاب کے مناظر
دوسری جانب پاکستان کے مخلتف چھوٹے بڑے شہروں میں سال 2024 کے اختتام پر غروب آفتاب دیکھنے کا سلسہ بھی جاری ہے۔