Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

گوری خاتون چاول کا تھیلا بطور ہینڈ بیگ استعمال کرنے لگی

بہت سے انٹرنیٹ صارفین منظر پر دل کھول کر تبصرے کر رہے ہیں
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2024 07:55pm
تصویر بشکریہ عالمی میڈیا
تصویر بشکریہ عالمی میڈیا

گوری خاتون چاول کا تھیلا بطور ہینڈ بیگ استعمال کرنے پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

امریکی خاتون ایک سیلون میں باسمتی چاول کا تھیلا بطور ہینڈ بیگ اپنے کندھے پر لٹکائے گھوم رہی اور اپنے لباس کے ساتھ اس کی میچنگ کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہیں، انٹرنیٹ صارفین خاتون کی حرکت پرکافی محظوظ ہو رہے ہیں۔

چاول کے تھیلے کو وائرل پوسٹ میں دکھایا گیا جسے انسٹا گرام صارف نے شیئر کیا تھا، پوسٹ میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح خواتین اکثر بیگز کا ٹرینڈ اپناتی لیکن یہ دیکھنے میں ناکام رہتی ہیں کہ وہ ایک چاول کا تھیلا ہے۔

شہری نے گھر کو کاروں اور موٹرسائیکل کے اسپیئر پارٹس سے سجالیا

انسٹا گرام صارف امندا نے پوسٹ میں کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ امریکا میں کیا ٹرینڈ چل رہا ہے، آپ اسے آسانی سے اپنا سکتے ہیں، تاہم خصوصی ٹرینڈ بھارت میں کم قیمت پر آسانی سے دستیاب ہے۔

کچھ صارفین گوری خاتون کے عمل کو روزمرہ استعمال کی اشیا کو دوبارہ استعمال کے نرالے اقدام کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ دوسرے اس پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا یہ انوکھا فیشن تجربہ ہے؟

جوڑے کو برف باری میں منگنی کا فوٹو شوٹ کرانا مہنگا پڑگیا

تاہم بہت سے انٹرنیٹ صارفین محض اس منظر سے مزے لے رہے ہیں اور پوسٹ کے جواب میں دل کھول کر انوکھے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

world

fashion

lifestyle

New Style