سال 2025 میں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شرکت کروں گا، ارشد ندیم
سال 2024 میں کھیلوں کی دنیا سے سب سے بڑی خوشخبری پیرس اولمپکس کے میدان سے آئی۔
آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے ارشد ندیم نے کہا کہ 2024 پورے پاکستان کیلٸے بہت بڑا سال تھا۔ دعا ہے سال 2025میں بھی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو۔
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ 2025 میں بڑے ایونٹس آ رہے ہیں ان میں شرکت کروں گا۔
گاؤں میں بھٹے پر اینٹیں بناتا تھا،ارشد ندیم کے والد بیٹے کی کامیابی پر جذباتی ہوگئے
انہوں نے کہا کہ نوجوان جو کام بھی کریں لگن اور محنت کیساتھ کریں۔ حکومت سال 2025 میں کھلاڑیوں کیلٸے زیادہ کیمپس لگائے اور عالمی سطح کی سہولیات قومی ایتھلیٹس کو فراہم کی جائیں۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ ورلڈ چیمپٸین شپ اور 2028 اولمپک گیمز اگلا ٹارگٹ ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ، دوسری ٹیم کون ہوگی؟
قومی ہیرو کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے سال 2024 میں عزت دی اور اولمپک گولڈ میڈل سے نوازا۔ سال 2025 میں بھی عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال پیرس اولمپکس 2024ء میں 40 سال بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا تھا۔