نیو ائیر نائٹ پر کراچی کی کونسے راستے بند رہیں گے؟ ٹریفک پلان جاری
کراچی میں سال نو کے لیے ٹریفک پولیس نے روٹس و متبادل راستوں سے متعلق پلان جاری کردیا۔
ٹریفک پولیس کے پلان کے تحت اختر کالونی سے براستہ خیابان اتحاد سی ویو کا روڈ بند ہوگا۔
جبکہ دو تلوار سے عبداللّٰہ شاہ غازی مزار اور چھبیس اسٹریٹ جانے والی سڑک بھی بند رہے گی۔
سال نو پر عوام کو بڑا جھٹکا، ٹول ٹیکس میں اضافہ
ٹریفک پلان کے مطابق سی ویو یا اطراف جانے والے چھبیس اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جاسکیں گے جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
ٹریفک پلان کے مطابق ماڑی پور روڈ سے براستہ جناح برج مائی کولاچی ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی۔
نیو ائیر نائٹ پر ’شپارٹرز‘ کو پکڑنے کے لیے پولیس نے کمر کس لی
ڈاکٹر ضیاالدین روڈ لکی سگنل تک ٹریفک کے لیے بند ہوگا جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔
ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ بغیر سائیلنسر والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی ہوگی، غیرذمہ داری سے گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی پکڑ دھکڑ ہوگی۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق متبادل راستوں والےعلاقوں کے رہائشی اپنا اصل شناختی کارڈ دکھاکر جاسکیں گے۔
Comments are closed on this story.