Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

اسٹیٹ بینک نے چھٹی کا اعلان کر دیا

تعطیل کے حوالے سے مرکزی بینک کا نوٹیفیکیشن جاری
شائع 31 دسمبر 2024 02:48pm

مرکزی بینک اور دیگر تمام بینکس نے عوامی لین دین کے لئے چھٹی کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی بینک اور دیگر تمام بینکس کی جانب سے کل بروز یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوگا لیکن بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر حاضر ہوں گے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 40، 25، 15 اور ساڑھے 7 ہزار والے پرانے انعامی بانڈز کی تبدیلی یا واپسی کا آج آخری روز ہے، پرانے پرائز بانڈز کمرشل بینکوں کی برانچ میں واپس کئے جا سکتے ہیں یا تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔

New Year 2025

statement bank

announced holiday

1 january