شگفتہ اعجاز کا عدت کے حوالے سے جذباتی بیان سامنے آگیا
پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے شوہر کی وفات کے بعد دورانِ عدت اپنے دکھ بھرے لمحات کا ذکر کیا ہے۔
شگفتہ اعجاز کے دوسرے شوہر یحییٰ صدیقی ایک طویل عرصہ کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد ستمبر کو زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
میرے ہر اسکرپٹ کے پیچھے اللہ ہوتا ہے، خلیل الرحمان قمر
مضبوط اعصاب کی مالک شگفتہ اعجاز جہاں دوسرے شوہر کے انتقال کے بعدزندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہیں وہیں انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی جذباتی ٹوٹ پھوٹ بھی شیئر کی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیغام میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میں آپ سب کی طرف سے ملنے والی محبت اور فکر پر شکر گزار ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے پوچھتے رہتے ہیں کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں، تو میں بتادوں کہ میں اب بھی اس حقیقت کو قبول کرنے کی کوشش کر رہی ہوں جو میں نے (شوہر کی بیماری کے) پورے سفر میں دیکھی۔
شگفتہ نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ میں ذہنی طور پر تیار ہوں لیکن اس نے مجھے سخت دھچکا پہنچایا اور مجھے یقین ہے کہ ’عدت‘ ہی وہ اپنا ذاتی وقت ہے جب ایک عورت اپنی طاقت تلاش کرتی ہے اور آگے بڑھنا سیکھتی ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ کچھ جلی ہوئی موم بتیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں انہوں نے دوبارہ پگھلا کر نئے سانچوں میں ڈھالاتھا۔
موم بتیوں کے حوالے سے اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ موم بتیاں ہیں جن کو ہم نے کئی دہائیوں سے خوشیاں مناتے ہوئے ایک ساتھ پھونک ماری تھیں، اب انہیں دوبارہ بنا کر ہم نے ان یادوں کو تازہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ یہ گانا ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ میرے شوہر کی فلم (بادل اور بجلی) کا ہے۔
شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ایسے میں کہ جب میں اپنے ذہن میں دوبارہ زندگی کی طرف لوٹنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہوں، براہ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
خود کو حوصلہ دیتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ اب ایک سنگل پیرنٹ کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو نہیں بھولی اور انشااللہ ان کو مزید طاقت اور لگن کے ساتھ پورا کروں گی جو میرے شوہر اور میری بیٹیوں نے مجھ میں ڈالی ہے۔
یاد رہے کہ یحییٰ صدیقی کو فلمی اور ثقافتی حلقوں میں بھی جان جاتا تھا، ان کا تعلق بھی کہیں نہ کہیں شوبز سے رہا ہے۔ انہوں نے 2فلمیں بھی پروڈیوس کی تھیں، جبکہ وہ پرائیوٹ پروڈکشن کے تحت ڈرامے بھی پروڈیوس کیا کرتے تھے۔