دھند کے باعث متعدد ٹرینیں غیر معمولی تاخیر کا شکار
ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثرہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا
دھند اور موسم کی خرابی کےباعث متعدد ٹرینیں مسلسل گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ سردی کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا۔ کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئی۔
کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ گرین لائن ایکسپریس پونے 5 گھنٹے، تیز گام ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
علاوہ ازیں علامہ اقبال ایکسپریس پونے 5، کراچی ایکسپریس 12گھنٹے، عوام ایکسپریس سوا گھنٹہ، ملت ایکسپریس 15 گھنٹے لیٹ ہے۔
کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 12گھنٹے 45 منٹ ، کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 10منٹ، قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کاشکار ہے۔
پاکستان
fogs
train operations
مقبول ترین