ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا رات گئے حملے میں اہلکار شہید
دہشت گردوں کے حمے میں ایک مزدور بھی جاں بحق ہوا، دہشت گرد حملہ کرنے کے بعد فرار ہوگئے
ڈی آئی خان میں درابن چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم افراد کے حملے میں اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار عصمت اللہ اور عبداللہ شہید ہوگئے۔ جوابی فائرنگ سے ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شہید اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
terrorist attack
Terrorism in Pakistan
مقبول ترین