ناروے جانے کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلیے اہم خبر آگئی
روزگار کے غرض سے ناروے جانے والے غیر ملکیوں کیلیے حکام کی جانب سے سیزنل ورک ویزا کے نظام کو اپڈیٹ کیا ہے اور یہ تبدیلیاں 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔
ناروے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ناروے میں ملازمت حاصل کرنے کے بعد انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ جیسے ہی لوگ روزگار حاصل کریں، وہ اپنی فوری درخواست جمع کروانے کا عمل شروع کردیں۔
ناروے میں قیام کے دوران رہائش، آمدنی کی ایک مخصوص حد، صحت اور انشورنس کا انتظام کرنا لازمی ہوگا۔
شینگن نیوز کی رپورٹ کے مطابق ناروے کا سیزنل ورک ویزا پروگرام جو ہزاروں غیر ملکی مزدوروں کو ملازمت کے مقاصد کے لیے ناروے آنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اس میں نئے قواعد شامل کیے گئے ہیں جو نئے سال کے آغاز سے نافذ کردیے جائیں گے۔
تھائی لینڈ نے پاکستانیوں کیلئے ویزا سے متعلق اہم سہولت متعارف کرادی
رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ نئے قوانین کے تحت درخواست کے لیے اہلیت، اس کے تقاضوں اور ان ملازمتوں کی اقسام پر اثر انداز ہوں گی جو اس اسکیم میں شامل ہیں، تاہم یہ پروگرام کچھ خاص قسم کے مزدوروں پر لاگو ہوگا اور ویزا کے حامل افراد کو دوبارہ درخواست دینے سے قبل کم از کم 6 ماہ ناروے سے باہر گزارنا ہوں گے۔
نئے قواعد و ضوابط کن افراد پر لاگو ہوں گے؟
اس ویزا اسکیم میں ہر قسم کی کیٹیگری کے مزدور درخواست نہیں دے سکتے جیسے کہ کارپینٹر، پینٹنگ اور دیگر ایسے پیشوں سے وابستہ افراد اس کے اہل نہیں ہوں گے لیکن ایسے درخواست دہندگان جو سیزنل ڈیمانڈ سے متعلقہ کردار رکھتے ہیں، جیسے کہ فصلیں کاٹنا، درخت لگانا، لکڑی کاٹنے کے کام، سیاحت اور تعمیرات کے شعبے کی ملازمتوں کے خواہشمند اس اسکیم کے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔