بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ارشد زبیری سپرد خاک
بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو اور ممتاز صحافی ارشد زبیری کی ڈیفینس کے قبرستان میں تدفین کردی گئی، سیاسی، کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
صحافت کا دمکتا ستارہ بزنس ریکارڈر کی پہچان ارشد زبیری اتوار کے روز انتقال کر گئے،وزیراعظم شہباز شریف، وزرائے اعلیٰ سندھ اور پنجاب اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نمازجنازہ نور الاسلام مسجد کلفٹن میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، کاروباری اورسماجی شخصیات نے شرکت کی، شرکا نے کہا بہترین صحافتی خدمات اورتجربے کی وجہ سے مرحوم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مرحوم ارشد زبیری کاروباری دنیا کی جانی مانی شخصیت تھے معاشی اتار چڑھاؤ اور اقتصادی پالیسیوں پر آپ کے غیرجانبدار تبصرے اور تجزیئے معیشت کی سمت کے تعین میں معاون ثابت ہوئے۔
شرکا کا کہنا تھا ارشد زبیری ایک قابل احترام شخصیت تھے، اللہ تعالیٰ لواحقین کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
Comments are closed on this story.