Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
26 Ramadan 1446  

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد کتنی ہوگئی؟

لیب نے ڈی آئی خان سے نیا پولیو کیس سامنے آنے کی تصدیق کردی ہے
شائع 30 دسمبر 2024 11:15pm

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق رواں سال کا 68 واں پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے۔

لیب نے ڈی آئی خان سے نیا پولیو کیس سامنے آنے کی تصدیق کردی ہے۔ ڈی آئی خان سے یہ رواں سال کا 10 واں پولیو کیس ہے۔

ملک بھر کے 143 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

پاکستان میں مزید 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ

بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 21 واں کیس سامنے آگیا

سال 2024کے دوران 27 کیسز کا تعلق بلوچستان، 20 کا خیبر پختونخوا، 19 کا سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آیا ہے۔

Polio Cases

خیبر پختونخوا