Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
01 Rajab 1446  

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

ایوارڈ کیلئے جو روٹ اور ہیری بروک کے علاوہ جسپریت بمراہ اور کمیندو مینڈس نامزد
شائع 30 دسمبر 2024 05:38pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ناموں میں انگلینڈ کے بیٹرز جو روٹ اور ہیری بروک شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور سری لنکا کے کمیندو مینڈس کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا۔

عالمی کرکٹ کونسل کی جانب سے نامزد ناموں میں سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایمرجنگ کے بعد ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا اور ان ناموں میں پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کا نام بھی شامل تھا۔

بابراعظم اس وقت ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاپ رینک والے بلے باز ہیں اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

ان کے علاوہ بھارت کے ارشدیپ سنگھ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور زمبابوے کے سکندر رضا کو بھی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

Joe Root

jasprit bumrah

harry brook

icc crickter of the year

icc test crickter of the year