Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
01 Rajab 1446  

پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ شخص کے حلق سے زندہ چوزا نکل آیا

ڈاکٹرز کے مطابق انہوں نے اپنے کیریئر میں اس طرح کا کیس پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا
شائع 30 دسمبر 2024 01:48pm

پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ شخص کے حلق سے زندہ چوزا نکل آیا جس نے ڈاکٹرز کو بھی حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک 35 سالہ شخص کے پوسٹ مارٹم کے دوران ایک زندہ چوزا حلق میں بند پایا گیا، جس سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق آنند یادو کو گھر میں نہانے کے بعد اچانک چکر آنے لگے اور وہ بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسے ہسپتال لے کر جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پہلے تو ڈاکٹروں کو معلوم نہیں تھا کہ اس کی موت کیوں ہوئی، لیکن پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد انہیں ایک حیران کن وجہ معلوم ہوئی کہ تقریباً 8 انچ زندہ چوزا، اس کے گلے میں پھنس گیا تھا۔

رقص کے دوران شخص ہلاک، تماشائی تالیاں بجاتے رہے

پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سنتو بیگ نے کہا کہ چوزا پھنسنے کے باعث آنند کی سانس کی نالی اور گلا بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کا دم گھٹنے لگا۔ ڈاکٹر بیگ، جنہوں نے 15 ہزار سے زائد پوسٹ مارٹم کیے ہیں، نے مزید کہا، “میں نے اپنے کیریئر میں اس طرح کا کیس پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

سوئمنگ پول سے نکل کر چند لمحات میں لڑکے کی پراسرار موت

آنند کے حلق میں چوزا کہاں سے آیا؟

علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ آنند یادو کو بچے پیدا کرنے کے مسائل کا سامنا تھا، اس لیے وہ مدد کے لیے ایک جعلی عامل کے پاس گیا۔ لوگوں کا خیال ہے کہ جعلی عامل نے اسے حلق میں چوزا رکھنے کا مشورہ دیا جس پر اس نے عمل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حکام یادیو کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Chattisgarh

man died

chick throat

Live bird

found inside dead man