Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
01 Rajab 1446  

میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے پچھاڑ دیا

بھارت کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے کے خواب بھی چکنا چور ہوگئے
شائع 30 دسمبر 2024 11:39am

میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184رنزسے شکست دے دی۔

اس شکست کے بعد بھارت کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے کے خواب بھی چکنا چور ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیے 340 رنز کے ہدف میں بھارتی ٹیم 155 پر آل آؤٹ ہوگئی۔

بھارتی ٹیم کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، بھارتی کپتان روہت شرما 9 اور ویرات کوہلی 5 رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں سنسنی خیز لمحات کے دوران جنوبی افریقی کپتان کیا کررہے تھے؟

خیال رہے کہ آسٹریلیا کو 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں1-2 کی برتری حاصل ہے، آخری ٹیسٹ 3جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

جنوبی افریقا سے شکست نے پاکستان ٹیم کی مشکلات بڑھادیں

دوسری جانب بھارت اور آسٹریلیا کے چوتھے ٹیسٹ میں شائقین کی حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا جس کے دوران 5 روز میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں 3 لاکھ 50 ہزار 700 سے زیادہ شائقین میدان میں آئے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 1937 میں 3 لاکھ 50 ہزار 534 کرکٹ شائقین نے میدان کا رخ کیا تھا۔

india vs australia

Melbourne Test

australia beat india

4th test