بھارتی ڈیزائنر کے تیار کردہ مریم نواز کے جوڑے کی قیمت آپ کے ہوش اُڑا دے گی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے ولیمے میں پہنے گئے لباس کی قیمت منظرِ عام پر آگئی۔
سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک نئی تصویر زیرِ گردش ہے وائرل ہونے والی اس تصویر میں مریم نواز سرخ جوڑا پہنے نظر آئیں۔
مذکورہ تصویر انکے بھتیجے زید حسین نواز کی شادی کی تقریب کی ہے۔ جس میں انہوں نے سنہرے دھاگے اور نگوں کے کام والا سرخ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹتے ہوئے دھماکا
مریم نواز نے اپنے مخصوص اسٹائل میں اس جوڑے کے ساتھ موٹے بارڈر پر کرن لگے دوپٹے کو سر پہ اوڑھا ہوا ہے۔
مریم نواز جو اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں بھی اپنے لُکس کی وجہ سے چرچوں میں آئی تھیں ہمیشہ اپنے ملبوسات کے انتخاب کا خاص خیال رکھتی ہیں۔
سلمان خان نے میکا سنگھ کے گانے سے لفظ ’کترینہ‘ نکلوا دیا، وجہ کیا تھی؟
مریم نواز کبھی پاکستانی لوکل برانڈز کو پہن کر انکو پروموٹ کرتی دکھتی ہیں تو کبھی وہ دنیا بھر کے قیمتی برانڈز کے کپڑے، سینڈلز اور بیگز استعمال کرتی بھی دکائی دیتی ہیں۔
اس مرتبہ مریم نواز کے اس حسین جوڑے کو کسی پاکستانی فیشن ڈیزائنر نے نہیں بلکہ بھارت کے سب سے مشہور ڈیزائنر نے تیار کیا ہے۔
مریم نواز کا یہ جوڑا بھارتی سیلیبریٹی ڈیزائنر سبیاساچی کا شاہکار ہے مذکورہ ڈیزائنر بالی وڈ کے اسٹارز کی شادیوں میں دلہن کے لہنگےاور دلہا کے لباس تیار کرتے ہیں اور جوڑے ان کو پہن کر شادی میں انٹری دینا پسند کرتے ہیں۔
سبیاساچی کا ڈیزائن کردہ مریم نواز کا جوڑا سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے لیکن عوام اس جوڑے کی قیمت کے حوالے سے کافی متجسس نظر آئے کہ آخر اس مرتبہ مریم نواز کا جوڑا کتنا مہنگا ہے تو اب انکا تجشش ختم ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کا جوڑا سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل’ کا حصہ ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے۔
اگر اس قمیت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو کل قمیت 16 لاکھ 23 ہزار 609 روپے بنتی ہے۔
یاد رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔