امریکا میں ایک ساتھ 150 سے زائد طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی
امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان کئی ریاستوں تک پھیل گیا۔
رپورٹ کے مطابق طوفان سے ٹیکساس، لوزیانا، مسی سپی، جارجیا، الاباما، ٹینیسی، شمالی اور جنوبی کیرولائنا شدید متاثر ہو کر رہ گئے۔
خوفناک طوفان فرانس سے ٹکرا گیا، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرج چمک کے ساتھ 150 سے زائد طوفانی بگولوں نے تباہی مچائی، طوفان کے باعث 383 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
نئی دہلی میں ایک دن کی بارش نے 101 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بگولوں سے گھروں کی چھتیں اُڑگئیں۔ شمالی فلوریڈا اور کیرولینا سمیت کئی شہروں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی وہیں دو لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔
Comments are closed on this story.