طیارہ حادثے کے بعد جنوبی کوریا میں مزید دو طیارے تباہی سے بال بال بچ گئے
جنوبی کوریا میں دو مزید ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ائیر کینیڈا کی ایک پرواز رات گئے تباہی سے بال بال بچ گئی۔
اڑان بھرتے وقت طیارے کی لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے فوری بعد طیارے کو واپس باحفاظت اُتار لیا گیا۔ یہ واقعہ ہیلی فیکس اسٹین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔
ادھر نیدرلینڈز کا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں سوار 176 مسافر اورعملے کے 6 اراکین محفوظ رہے۔
ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے والے طیارے کے اوسلو سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کے باعث طیارے نے ہنگامی طور پر لینڈنگ کی، تاہم لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اتر گیا۔ حادثےکے شکار طیارے میں سوار 176 مسافر اورعملے کے 6 اراکین محفوظ رہے۔
ڈچ میڈیا کے مطابق میڈیا نے واقعے کی وجہ ہائیڈرولک سسٹم کی خرابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا، لیکن کچھ ہی دیر بعد یہ رن وے سے پھسل گیا اور رن وے سے متصل گھاس والے علاقے میں رک گیا۔