سندھ اور پنجاب میں دھند کے باعث حادثات میں 20 افراد جاں بحق، 31 زخمی
سندھ اور پنجاب میں ہوئے مختلف ٹریفک حادثات نے 20 افراد کی جان لے لی، جبکہ 31 افرد زخمی ہیں
پنجاب کے ضلع اٹک میں موٹروے ایم 14 فتح جنگ کے قریب بس حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے، ڈرائیور کی غفلت کے باعث بس الٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، بس میانوالی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
کراچی: پولیس نے اسکول پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی، خواتین سمیت 10 افراد گرفتار
جاں بحق خواتین میں نازیہ، فضا، سیدہ اقرا فاطمہ، نازیہ عبید اور مہرالنساء شامل ہیں۔ جبکہ مردوں میں سید نسیم، اسد رازق، عبیدالرحمان اور محمد بشیرشامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔
زخمیوں میں بس ہوسٹس کومل اقبال، راشدہ، اندرش طارق اور حنا غفور شامل ہیں، جبکہ مسافروں میں عدنان، رحیم علی، راحیل، حسیب ہاشمی اور سید علی زخمی ہیں۔
زخمیوں میں آٹھ کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جن میں سے تین خواتین اور تین مرد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں بے نظیر ہسپتال راولپنڈی ریفر کیا گیا ہے۔
حادثہ میں ایک زخمی کو الشفا راولپنڈی جبکہ ایک کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔
شدید دھند کے باعث وین اور ٹرالر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، 10 کی حالت تشویشناک
سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں مورو کے مقام پر شدید دھند کے باعث وین اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر سات افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
خوفناک حادثے میں چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دس افراد کی حالت تشیوش ناک ہونے کے باعث انہیں نواب شاہ ریفر کیا گیا ہے۔
مورو اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میں سہولیات نہ ہونے کے ناعث مریض تڑپتے رہے۔
بعدازاں، نوشہروفیروز وین حادثے میں ایک بارہ سالہ لڑکی فرحانہ تگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نواب شاہ اسپتال میں دم توڑ گئی، جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔
راولپنڈی میں اچانک زوردار دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا
پولیس کے مطابق تمام تر افراد کا تعلق تگر برادری سے جو حیدرآباد سے شادی کی تقریب سے واپس اپنے آبائی گاؤں آرہے تھے۔
حادثے کا سنتے ہی ڈپٹی کمشنر نوشہرو چیئرمین میونسیپل کمیٹی مورو اسپتال پہنچے جہاں پر ایمرجنسی میں سہولت نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
ایس ایچ او زخمی
سندھ کے ہی شہر جیکب آباد میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ دھند کے باعث ٹرک اور کار میں ہوئے تصادم سے ایس ایچ او غلام نبی بجارانی زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ صدر کی حدود ٹھل جیکب آباد روڈ پر پیش آیا، ٹرک کو تحویل میں لے کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔