Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

بھارت : دلہن کی شادی ہال میں غبارے میں بیٹھ کر انٹری ، ویڈیو وائرل

آج کل شادی سرکس بن رہیں ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید
شائع 29 دسمبر 2024 10:09pm

شمالی بھارت میں شادی کی ایک ایسی انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہن روایتی انداز کے بجائے غبارے میں بیٹھ کرہال میں پہنچی۔

آج کل کبھی شادی کی بارات میں آنے والے مہمانوں کے مضحکہ خیز ڈانس، تو کبھی اسٹیج سے دولہا اور دلہن کے درمیان جھگڑے کی مضحکہ خیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ایسا گاؤں جہاں شادی والے دن دولہا کو دلہن کے گھر بھیج دیا جاتا ہے

شادی میں سب سے زیادہ توجہ دلہن کی انٹری پر جاتی ہے کبھی وہ ہی دلہن جو کبھی اپنی ہی شادی میں شرما کر شادی ہال میں داخل ہوتی تھی، اب دھوم دھام سے شادی میں داخل ہو رہی ہے۔ اب شادی میں دلہن کی انٹری کی سب سے مختلف اور عجیب و غریب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

راجستھان کے گاؤں میں ہر مرد کی دو بیویاں- وجہ حیرت انگیز

ایسی ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمالی بھارت میں شادی کی ایسی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہن سرخ لباس میں روایتی انداز کے بجائے غبارے میں بیٹھ کر شادی ہال میں داخل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ایسی انوکھی روایت کو بڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ “اج کل شادی سرکس بن رہیں ہیں جبکہ دوسرے صارف نے لکھا ’یہ کس کا مضحکہ خیز خیال ہے؟ تیسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’آج کل لوگوں نے شادی کو ڈرامہ اور مذاق بنا دیا ہے‘۔

Wedding

ٰIndia

Bellon