Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گی، کمپنی نے بتادیا

نہایت اہم ایپ کو اسمارٹ فونز پر بند کرنے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی
شائع 29 دسمبر 2024 08:58pm

اسمارٹ فون رکھنے والے صارفین کے لئے برُی خبر سامنے آگئی !!! 2025 سے نہایت اہم ایپ کو اسمارٹ فونز پر بند کرنے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی۔

واٹس ایپ پیغام رسانی اور ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کے لیے دنیا کی سب سے مقبول ایپ بن چکی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین میسجز، ویڈیو اور آڈیو کالز کرتے ہیں، اور اب یہ ایپلی کیشن سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا رُوپ دھار چکی ہے۔

پیغام رسانی کے لئے استعمال ہونے والی واٹس ایپ دن بدن جدت کی جانب بڑھ رہی ہے، اس میں موجود فیچرز بھی جدید ہو رہے ہیں، اہم خبر یہ ہے کہ اب یہ ایپلی کیشن بعض پرانے اسمارٹ فونز پر مزید نہیں چلے گی۔

یکم جنوری 2025 سے واٹس ایپ کو ایسے اسمارٹ فونز پر بند کیا جا رہا ہے جن میں اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پرانا ہے۔

ایپ کی جانب سے اب صارفین کو ایچ ڈی کوالٹی میڈیا، ڈاکومنٹ شیئرنگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے اہم فیچرز بھی دیے جا رہے ہیں تو یہ ایپ اب اینڈرائڈ کِٹ کیٹ (اینڈرائڈ 4.4) یا اس سے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر مزید نہیں چلے گی۔

میٹا کے مطابق یکم جنوری سے جو موبائل واٹس ایپ نہیں چلا سکیں گے اُن میں سام سنگ گیلکسی ایس تھری، سام سنگ گیلکسی نوٹ ٹو، گیلکسی ایس تھری اورایس فور مِنی شامل ہیں۔

اسی طرح موٹرولا میں یہ ایپ موٹو جی (فرسٹ جین)، موٹورولا ریزر ایچ ڈی اور موٹو ای موبائل میں بھی واٹس ایپ نہیں چل سکے گی۔

یکم جنوری سے واٹس ایپ ایچ ٹی سی کے جن فونز میں نہیں چلے گی اُن میں ون ایکس، ون ایکس پلس، ڈیزائر500، ڈیزائر601، آپٹیمس جی اور نیکسس 4 بھی شامل ہیں۔

واٹس ایپ ایل جی کے جی ٹو مِنی اور ایل 90 میں بھی نہیں چلے گی جبکہ سونی ایکسپیریا زیڈ، ایس پی، ایکسپیریا ٹی اور وی میں بھی واٹس ایپ کا سفر آئندہ ماہ اختتام پذیر ہو جائے گا۔

world

WhatsApp

موبائل فونز

Mobile Phone Service

SMART PHONES AFFECTED

Meta Services