Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیدر لینڈز کا مسافر طیارہ اوسلو ایئرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا

لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اتر گیا، تمام مسافر محفوظ رہے
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2024 08:22pm

نیدرلینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں سوار 176 مسافر اورعملے کے 6 اراکین محفوظ رہے۔

ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے والے طیارے کے اوسلو سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کے باعث طیارے نے ہنگامی طور پر لینڈنگ کی، تاہم لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اتر گیا۔ حادثےکے شکار طیارے میں سوار 176 مسافر اورعملے کے 6 اراکین محفوظ رہے۔

لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، ہلاکتوں کی تعداد 151 ہوگئی

ڈچ میڈیا کے مطابق میڈیا نے واقعے کی وجہ ہائیڈرولک سسٹم کی خرابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا، لیکن کچھ ہی دیر بعد یہ رن وے سے پھسل گیا اور رن وے سے متصل گھاس والے علاقے میں رک گیا۔

قازقستان میں گرنے والا مسافر طیارہ روسی میزائل کا نشانہ بنا، رپورٹ

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاز میں 176 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، جو پوری طرح محفوظ ہیں۔ واقع کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں یہ تیسرا حادثہ ہے، اس سے قبل،ایئرکینیڈا کی پرواز کو سنیچرکی رات اس کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کا سامنا کرنے کے بعد ہیلی فیکس اسٹین فیلڈ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔

Norway

Dutch Plane

Skids Off Runway