آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ”رومیو اینڈ جولیٹ“ کی اداکارہ اولیویا ہسی چل بسیں
معروف ہالی ووڈ فلم رومیو اینڈ جیولیٹ میں جولیٹ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اولیویا ہسی 73 سال کی عمر میں امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چل بسیں۔
اُن کے خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری شدہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ وفات سے پہلے ان کے چاہنے والے اُن کے ارد گرد موجود تھے۔
ہسی نے 15سال کی عمر میں ڈائریکٹر فرینکو زیفریلی کی فلم رومیو اینڈ جیولیٹ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، ڈائریکٹر فرینکو زیفریلی نے پہلی دفعہ ان کو شیکسپیئر کے ایک تھیٹر پلے میں ایک کردار کرتے دیکھا تھا۔
ہالی ووڈ کی دس بہترین ایکشن فلمیں
فلم رومیو جیولیٹ کا شمار ہالی ووڈ کی مشہور فلموں میں ہوتا ہے، اس فلم نے 2 آسکر ایوارڈ جیتے تھے، اسی فلم میں جاندار اداکاری پر انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اس فلم میں رومیو کا کردار برطانوی اداکار لیونارڈ واٹنینگ نے نبھایا تھا۔
ارجنٹائن کی اوپیرا گلوکارہ اور برطانوی لیگل سیکریٹری کے ہاں پیدا ہونے والی اولیویا ہسی 7 سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ بیونس آئرس سے لندن منتقل ہو گئی تھیں۔
انجلینا جولی کی بیٹی نے اپنے نام کے ساتھ ’باپ‘ کا نام ہٹانے کیلیے پٹیشن دائر کردی
اولیویا ہسی نے اٹلیا کونٹی ڈراما اسکول میں تعلیم حاصل کی اور جب انہیں زفیریلی کی فلم میں کاسٹ کیا گیا تو وہ پہلے ہی ایک اداکارہ تھیں۔
اولیویا ہسی کو ان کی اداکاری کی وجہ سے ”نیو اسٹار آف دی ایئر“ گولڈن گلوب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، بعد میں انہوں نے 1974 کی فلم بلیک کرسمس اور 1978 میں اگاتھا کرسٹی کی فلم “ ڈیتھ آن دی نیل“ سمیت دیگر پروجیکٹس میں بھی کام کیا۔ ان کے پسماندگان میں ان کے شوہر ڈیوڈ آئزلے، ان کے 3 بچے اور ایک پوتی شامل ہیں۔