Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنچورین ٹیسٹ، جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے 7 وکٹیں چاہئیں
شائع 29 دسمبر 2024 02:07pm

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنچورین ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز ہو گیا اور جنوبی افریقا کی اپنی دوسری نامکمل اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

سنچورین میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے 148رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے اور پروٹیز کو جیت کے لیے مزید 87 رن درکار ہیں جبکہ پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے 7 وکٹیں چاہئیں۔

تیسرے دن کے آخر تک جنوبی افریقا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 27 رنز اسکور کیے تھے، ایڈم مارکرم 22 اور کپتان ٹمبا باووما بغیر رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

ڈیبیو کرنیوالے جنوبی افریقی کرکٹر نے پاکستان کیخلاف کھیلتے ہوئے 122 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

پاکستان کے محمد عباس نے دو اور خرم شہزاد نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ گرین کیپس نے دوسری اننگز میں 237 رنز بنائے تھے۔

Centurion

pakistan vs south africa