Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

خود ایٹم بم گرانے والا امریکا ہماری میزائل ٹیکنالوجی پر پابندیاں لگا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے، غزہ ملین مارچ سے خطاب
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2024 07:09pm

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خود ایٹم بم گرانے والا امریکا آج ہماری میزائل ٹیکنالوجی پر پابندیاں لگا رہا ہے، امریکا نے خود ویت نام میں لاکھوں لوگوں کو لقمہ اجل بنایا۔

حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خبردارکر رہے کہ امریکا اپنی پالیسوں سے باز آجائے، امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کی سپورٹ کرنے والی ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے، امریکا کو جمہوریت بھی مرضی کی پسند ہے، امریکا خود ریڈ انڈینز کی لاشوں پر بنا ہے۔

سول نافرمانی پر پی ٹی آئی اور گنڈا پور پہلے خود کنفرم کرلے پھر بات کریں گے، حافظ نعیم الرحمن

سربراہ جماعت اسلامی نے کہا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بچے شہید ہورہے ہیں، امریکا مسلمانوں کو ہرلحاظ سے دبا کر رکھنا چاہتا ہے، آج ہم مظلوموں کے ساتھ اور ظالموں کے خلاف کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین ہمارا قبلہ اول ہے، ہم اسکا تحفظ کریں گے، آج ہم مظلوموں کے ساتھ اور ظالموں کے خلاف کھڑے ہیں، آج سردی اسلام آباد میں ہے اس سے زیادہ سردی غزہ میں ہے۔

پیپلز پارٹی کا چراغ جلد بجھنے والا ہے، حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم نے کہا ہے کہ غزہ کے20 لاکھ لوگ کیمپوں میں پڑے ہیں، 46 ہزار شہید ہوچکے، غزہ میں 70 فیصد عورتیں اور بچے شہید ہوئے ہیں ، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام چارٹرز کی خلاف ورزی کی جارہی، اسرائیلی دہشت گردی کی سر پرستی امریکا کررہا ہے، اسرائیل دہشت گرد کا سب سے بڑا سہولت کار امریکا ہے، اسرائیل امریکا کے سوا کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند ممالک کو چھوڑ کر کوئی فلسطین کی صورتحال پر نہیں بول رہا، اسرائیل کی بھاری بمباری کے باوجود فلسطینی پیچھے نہیبں ہٹے، اسرائیل اب شام، عراق اور مدینہ تک اپنی سرحدوں کی بات کر رہا ہے۔

امریکا باطل گلوبل قوتوں کی سربراہی کررہا ہے، میاں محمد اسلم

نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا باطل گلوبل قوتوں کی سربراہی کررہا ہے، ٹرمپ دھمکی دے رہا ہے کہ وہ غزہ کو جہنم بنا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے ثابت کردیا طاقت حق نہیں حق طاقت ہے، تمام دنیا کے مجاہدین کے رول ماڈل فلسطینی مجاہدین ہیں، فلسطینی نوجوانوں کے جذبے کو مغربی یونیورسٹیوں میں نوجوان قبول کررہے ہیں۔

میاں محمد اسلم نے کہا کہ فریڈم فائٹرز کی صفوں میں ترجمان ابوعبیدہ کو سب سے زیادہ سرچ کیا جارہا ہے، حماس اور حزب اللہ کے مجاہدین کامیاب ہوں گے، آزاد فلسطین کا دارلخلافہ بیت المقدس ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی ظالمانہ پالیسوں کی خلاف بڑی کال دینے کا عندیہ

لوئر دیر میں ختم بخاری کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی ظالمانہ پالیسوں کی خلاف آئندہ دو ماہ کے دوران اسلام آباد کی جانب بڑی کال دینے کا عندیہ دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جب ہم نے آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھایا تو لوگوں کو پتہ بھی نہ تھا کہ آئی پی پیز کیا چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر ان لوگوں کو دے رہے ہیں جو بجلی پیدا ہی نہیں کرتے، حکومت ان کو دو ہزار ارب روپے سے ذیادہ رقم دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ سے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، لیکن آئی پی پیز سے انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔

2025 میں بجلی کی خرید و فروخت کی ذمہ داری حکومت کی نہیں رہے گی، اویس لغاری

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اتنی رقم دی جارہی ہے جس سے نرسری سے یونیورسٹی لیول تک تعلیم مفت دی جاسکتی ہے بلکہ اور بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے، جب ہم نے اس ایشو کو اٹھایا تو حکومت نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بین الاقومی معاہدے ہیں اس لئے ان کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی۔ جس وزیر صاحب نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی اسی وزیر نے کل خوشخبریاں دینا شروع کیں کہ کل 13 سے بات ہورہی جبکہ 18 سے بات ہوچکی ہے جس میں سے 5 بند ہوچکی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب تک بجلی کی بل کم نہیں ہوں گے ہم اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم ان بھیڑیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں جن کی ظالمانہ پالیسوں کی وجہ سے چند لوگوں کو طاقت مل رہی ہے۔

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے تک سستی ہونے کا امکان

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی صحت اور تعلیم کے ساتھ ان سہولیات چھین لی گئی ہیں، اس لئے اس ظلم سے نجات کیلئے قوم کو آسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

Jamat e Islami

IPPs

hafiz naeem ur rehaman