Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلحہٰ انجم کی ڈیبیو فلم ’کٹر کراچی‘ شائقین کا دل جیتنے میں ناکام

”کٹر کراچی“ کے پریمئیر اور ریڈ کارپیٹ کی تقریب کراچی کے مقامی سینما میں منعقد ہوئی
شائع 29 دسمبر 2024 11:25am
Trailer of Imran Ashraf and Talha Anjum’s new film ’KATTAR KARACHI - Aaj News

معروف گلوکار طلحہ انجم بھی اداکاری کے میدان میں اتر گئے ہیں جو فلم ”کٹّر کراچی میں“ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کا پریمیئر کراچی کے مقامی سینما میں سجایا گیا جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اور حکمرانی کے خواب سجانے والوں کو عکاسی کرتی فلم ”کٹر کراچی“ کے پریمئیر اور ریڈ کارپیٹ کی تقریب کراچی کے مقامی سینما میں منعقد ہوئی جس میں شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ افراد اور طلحہ انجم کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فلم کے ڈائریکٹر عبدالولی بلوچ کا کہنا ہے یہ فلم کراچی کے ہر شہری کیلئے ہے۔ اداکار یاسر حسین، وجاہت رؤف سمیت دیگر فنکاروں نے فلم کو سراہا۔ تاہم، فلم شائقین کے دل جیتنے میں ناکام نظر آئی۔

فلم کے ہیرو طلحہ انجم اور کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ فلم میں کراچی کی حقیقی صورتحال کو دکھایا گیا ہے۔

Kattar Karachi

Talha Anjum