شامی فوج کے بھگوڑے 70 اہلکار شام کی نئی انتظامیہ کے حوالے
لبنان نے شامی فوج کے 70 اہلکاروں کو شام کی نئی انتظامیہ کے حوالے کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی فوجی اہلکاروں نے باغیوں کی کارروائیوں کے دوران لبنان میں پناہ لے لی تھی، شام کی نئی انتظامیہ کے حوالے کیے گئے اہلکاروں میں فوجی افسران بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شام میں حکومت کی تبدیلی کے بعد 30 ہزار سے زائد شامی شہری ترکیہ سے شام میں واپس پہنچ گئے۔ ادھر ترک وزیر داخلہ نے حلب میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ حلب میں جلد اپنا قونصل خانہ دوبارہ کھولے گا۔
اسرائیل کا شام پر نیوکلئیر حملہ؟ پورا پہاڑ دھول بن کر ہوا میں غائب
عرب و ترک میڈیا کے مطابق 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے باعث لاکھوں پناہ گزین ترکیہ چلے گئے تھے، بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد 30 ہزار شامی وطن واپس جا چکے ہیں جبکہ 30 لاکھ شامی پناہ گزین اب بھی ترکیہ میں مقیم ہیں۔
بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سعودی عرب کا شام کیساتھ پہلا باضابطہ رابطہ
یاد رہے کہ تقریباً 20 دن قبل شام میں بشارالاسد کے فرار ہونے کے بعد وہاں نئی حکومت قائم ہو چکی ہے۔