Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز، عمران اور زرداری بیٹھ جائیں تو مسائل حل ہوجائیں گے، رانا ثنا اللہ

نوازشریف، بانی پی ٹی آئی اور آصف زرداری مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں تو مسائل حل ہو جائیں گے، رانا ثنا اللہ
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2024 07:15pm

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پورے خلوص نیت سے مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں، جب تک ہم سرجوڑ کر نہیں بیٹھیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ نے لاہور میں خواجہ محمد رفیق شہید کے 52ویں یوم شہادت پر منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے، آپ نے بھی بے شمار مقدمات کیے۔ ضروری ہے جو غلطیاں ہوئیں انہیں تسلیم کیا جائے، بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے بھی غلطیوں کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف، بانی پی ٹی آئی اور آصف زرداری مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں تو مسائل حل ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن ایوانوں سے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچا ہے ہم وہاں موجود ہیں۔ ہم اپنے معاملات کو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے سیاسی نقصان برداشت کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

Rana Sanaullah