Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی 3 مفرور بنگالی خواتین گرفتار

ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، ایف آئی اے
شائع 28 دسمبر 2024 02:03pm

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلسازی کے ذریعے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی تین مفرور خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی تین مفرور خواتین کو گرفتار کیا۔

کراچی: گاڑی میں سوار چار ملزمان نے ماں اور بیٹی کو اغوا کرلیا

بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والی تینوں خواتین کو گلشن اقبال کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عائشہ ناز، حنا ناز، اور افشاں ناز شامل ہیں۔ تینوں خواتین 2022 سے مطلوب تھیں۔ ان خواتین نے غیرملکی ہونے کے باوجود قومی شناختی کارڈ حاصل کیا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتا چلا کہ ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ ملزمان کو سیکرٹری یونین کونسل، رضویہ سوسائٹی، لیاقت آباد ٹاون نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کئے۔ مذکورہ دستاویزات کی بنیاد پر بنگالی خواتین نے شناختی کارڈ حاصل کئے۔

پاکستانیوں کو یورپ بھجوانے میں بھارتی انسانی سمگلر ملوث نکلے

گرفتار خواتین سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی سہولت کاری میں ملوث عناصر کے خلاف بھی تحقیقات کو وسیع کردیا گیا ہے۔ نادرا اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔ ملزمان کی نشان دہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

FIA

human trafficking