Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف بھارتی ریڈیو میزبان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پھندہ لگی لاش برآمد

جائے وقوعہ سے مبینہ خودکشی سے قبل لکھا گیا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا
شائع 28 دسمبر 2024 01:17pm

معروف بھارتی ریڈیو میزبان (آر جے) اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سمرن سنگھ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں، پولیس کی آمد پر ان کی پھندہ لگی لاش پائی گئی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر سمرن سنگھ کی لاش بدھ کی رات ان کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ سمرن گروگرام (گڑگاؤں) کے سیکٹرسینتالیس میں واقع سوسائٹی میں کرائے کے مکان میں رہ رہی تھیں۔

سمرن تقریباً تین سال پہلے ریڈیو چینل ”ریڈیو مرچی“ سے کام چھوڑ کر فری لانسنگ کر رہی تھیں اور ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ویڈیوز بھی اپلوڈ کیا کرتی تھیں۔

آر جے سمیرن سنگھ کی موت، آخری پوسٹ نے مداحوں کو جذباتی کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ سمرن سنگھ نے انسٹاگرام پروفائل پر آخری بار 13 دسمبر کو ایک ریل پوسٹ کی تھی۔

سمرن کے مداحوں اور شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام پر 7 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو سمرن کے گھر کا دروازہ اندر سےبند تھا، اندر داخل ہونے کے بعد لاش ان کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ تاہم جائے وقوعہ سے مبینہ خودکشی سے قبل لکھا گیا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔

پی ایچ ڈی کی تعلیم چھوڑ کر فحش اداکارہ بننے والی زارا ڈار کیا پاکستانی ہیں؟

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سمرن کچھ عرصےسے ذاتی مشکلات کا شکار تھیں۔

Suicide

Simran SIngh

RJ

Radio Mirchi