Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں میں پولیس کے ابابیل سکواڈ پر فائرنگ، دو حملہ آور ہلاک

حملہ اس وقت کیا گیا جب ابابیل سکواڈ معمول کے گشت پر تھا
شائع 28 دسمبر 2024 12:54pm

خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں کی ٹاؤن شپ میں پولیس کی ابابیل سکواڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار مدثر زخمی ہوگیا، تاہم، جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ابابیل سکواڈ معمول کے گشت پر تھا۔

Bannu

KPK Police

attack on police

Ababeel Squad