کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے تک سستی ہونے کا امکان
کے الیکٹرک کی جانب سے قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی
شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف متوقع ہے، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے قیمت میں کمی کرنے سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی ہے۔
کےالیکٹرک نے درخواست ماہ نومبر کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دائر کی۔
حکومتی دعوؤں کے برعکس مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار
منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 15 جنوری کو سماعت کرے گی۔
nepra
K Electric
Fuel Surcharge Adjustment
مقبول ترین