Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلحہ فراہم کرنے پر امریکی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی گئیں

امریکا نے تائیوان کو مسلح کرکے خطے کا امن تباہ کردیا ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2024 08:31pm

تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے پر چین کی جانب سے 7 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے پر سات امریکی کمپنیوں اور افراد کے ریئل اسٹیٹ اور دیگر اثاثے منجمد کردیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکا نے تائیوان کو مسلح کرکے خطے کا امن تباہ کردیا ہے۔

چین نے تائیوان کو امریکی ہتھیار فروخت کرنے پر قانون کے مطابق جوابی کارروائی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے چین کی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

کن امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی؟

چین نے امریکی فوجی صنعتی کمپنیوں میں ایرکوم، ہڈسن ٹیکنالوجیز، انسٹیٹو، اوشینیئرنگ انٹرنیشنل، ریتھیون آسٹریلیا، ریتھیون کینیڈا اور سارونک ٹیکنالوجیز پر بابندیاں عائد کی ہیں۔

خبر اجنسی کی پورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے امریکی فوجی صنعتی کمپنیوں پر پابندی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ مذکورہ پابندیاں 27 دسمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

American weapons

selling taiwan

china banned

american based companies