عمران خان کی حمایت، وزیر دفاع نے بین الاقوامی طاقتوں کا ممکنہ منصوبہ بتا دیا
پاکستان مسمل لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی حمایت کرنے والی بین الاقوامی طاقتوں کا ممکنہ منصوبہ آشکار کردیا ہے۔
خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’عمران خان کی بین الاقوامی حمایت تمام ان ملکوں سے آرہی ہے جو اسرائیل کے کٹر حامی ہیں، جنکی حمایت کی بدولت اسرائیل کا وجود ہے اور ان ملکوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا بلکہ فلسطینیوں کے قتل عام کے سہولت کار ہیں۔‘
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا
خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں ملکوں سے جو بھی افراد عمران خان کی حمایت میں آواز اٹھا رہے ہیں وہ بھی یا خود صیہونی ہیں یا کھلے عام ان کی مسلم دشمن پالیسیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’کیا یہ محض اتفاق ہے یا یہ ممالک اور افراد کسی ایسے ایجنڈے پر کام کر رہے جس سے پاکستان میں ان کی پراکسی عمران خان حکمران بن کر پاکستان کی ایٹمی قوت کو لپیٹے اور اپنے مالکوں کی کلائنٹ اسٹیٹ بنانے کے ان کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کرے‘۔
سیاسی کٹھ پتلیاں ملک کے ایٹمی اثانوں پر سودا کرنے کو تیار ہوتی ہیں، بلاول بھٹو
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’کیا یہ سب اتفاق ہے یا پاکستان ایک سازش کا نشانہ ہے جس کی تکمیل عمران خان کے ذمہ لگائی گئی ہے۔‘