Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

مسافر طیارہ روسی میزائل دفاعی نظام کے باعث تباہ ہوا، آذربائیجان کے حکام کی تصدیق

طیارے کو گروزنی میں دھند کی وجہ سے لینڈنگ سے انکار کر دیا گیا، آذربائیجان ایئر لائنز حکام
شائع 27 دسمبر 2024 06:55pm

آذربائیجان کے اعلیٰ حکام نے میڈیا رپورٹس کی تصدیق کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ قازقستان کے شہر آکتاؤ کے قریب آذربائیجان ایئرلائنز کا مسافر طیارہ روسی میزائل دفاعی نظام کی وجہ سے تباہ ہوا۔

آذربائیجان ایئر لائنز حکام نے کہا کہ طیارے نے باکو سے روس کے چیچنیا میں گروزنی کے لیے اڑان بھری۔ طیارے کو گروزنی میں ’دھند کی وجہ سے لینڈنگ سے انکار‘ کر دیا گیا اور اس کا رخ بحیرہ کیسپین سے بہت دور کردیا گیا، جہاں یہ قازقستان کے شہر اکتاو میں گر کر تباہ ہو گیا۔

قازقستان میں گرنے والا مسافر طیارہ روسی میزائل کا نشانہ بنا، رپورٹ

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارہ صرف ریڈار میں اس وقت نظر آیا جب وہ بحیرہ کیسپیئن کے آس پاس کے علاقے میں تھا۔

آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پینٹسر میزائل سسٹم نے گروزنی شہر کے قریب پہنچتے ہی طیارے کو نشانہ بنایا۔

وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

آذربائیجان ایئرلائنز اور روس کی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی دونوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج میں پرندوں سے ٹکرانے کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے، تاہم جائے حادثہ کی فوٹیج میں طیارے کی دم میں بڑے سوراخ نظر آرہے ہیں جس سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ اسے مار گرایا گیا ہے۔

report

Azerbaijan

Kazakhstan Plane Crash