Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

فلم مفاسا دی لائن کنگ نے بے بی جان اور ”پشپا 2“ کو پیچھے چھوڑ دیا

صرف 7 دنوں میں 63 کروڑ روپے سے زائد کما لئے
شائع 27 دسمبر 2024 06:08pm

ڈزنی لینڈ کی اینیمیٹڈ فلم “مفاسا دی لائن کنگ’’ نے محض ایک ہفتے میں 63 کروڑ سے زائد کما لئے۔

ڈزنی لینڈ کی اینیمیٹڈ فلم “مفاسا دی لائن کنگ’’ نے محض ایک ہفتے میں 63 کروڑ سے زائد کمالئے، امکان ہے کہ ہندوستانی باکس آفس پر 100کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوجائے گی۔

فلم مفسا دی لائنگ نے ’’بے بی جان‘‘ اور ’’پشپا 2‘‘ جیسی بڑی ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ خیال رہے کہ ’’مفاسا‘‘ کے کردار کو شاہ رخ خان اور مہیش بابو نے آواز دی ہے۔

ڈزنی لائیو ایکشن انٹرٹینر ’’مفاسا، دی لائن کنگ‘‘ بھارتی باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے۔ امید ہے کہ یہ جلد ہی 100 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوجائے گی۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور مہیش بابو جیسے اہم اداکاروں نے ڈزنی کی نئی فلم ’مفاسا دی لائن کنگ‘ کے ہندی ورژن میں مفاسا کے کردار کو اپنی آواز دی ہے جس کے سبب اس فلم نے اپنی ریلیز کے صرف 7 دنوں میں 63 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کما لئے۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ سال کے آخر اور نئے سال کے موقع پر فلم 100 کروڑ کے ہندسے کو بھی عبور کرنے میں کامیابی حاصل کر لے گی۔

entertainment

lifestyle

Films