Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

گزشتہ روز سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا
شائع 27 دسمبر 2024 05:05pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم گئے۔

آل پاکستان صراف ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر کمی ہوگئی۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 2 لاک 73 ہزار 200 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے ہوگئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، بڑا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350 روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2620 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

گزشتہ روز (جمعرات کو) فی تولہ سونا 1400 اور 10 گرام 1200 روپے مہنگا ہوا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر مہنگا ہوگیا تھا۔

karachi

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP